42 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومقومی خبریںانکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں بے قاعدگیوں کے خاتمہ کیلئے کئی...

انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں بے قاعدگیوں کے خاتمہ کیلئے کئی اقدامات تجویز

- Advertisement -

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں بے قاعدگیوں کے خاتمہ کیلئے کئی اقدامات تجویز کئے ہیں۔ مالی سال 2025-26ء کی بجٹ دستاویزات کے مطابق انکم ٹیکس میں بے قاعدگیوں کے خاتمہ کیلئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی،

تجارتی جائیدادوں سے آنے والے کرایہ کی آمدنی اب فیئر مارکیٹ ویلیو کی 4 فیصد معیاری شرح کی بنیاد پر تسلیم کی جائے گی جس سے ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیار محدود ہو جائیں گے۔ ٹیکس دہندگان اپیلیں کمشنر یا براہ راست ایپلٹ ٹربیونل کو پیش کر سکیں گے۔ معیاری تحقیق کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعلیمی اداروں اور ڈونر ایجنسوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ٹیکس دہندگان اور ایف بی آر کے درمیان تنازعات کو کم کرنے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس کے ساتویں شیڈول کو بہتر بنایا جائے گا، اس شیڈول کا تعلق تجارتی بینکوں پر عائد ٹیکسوں سے ہے۔ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران انفورسمنٹ کے اقدامات کو بہتر بنایا جائے گا، فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق کا خاتمہ ہو گا، جو لوگ گوشوارے اور ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کرائیں گے صرف وہی بڑے مالیاتی لین کر سکیں گے۔

آئندہ مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس ایکٹ میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔ ای۔کامرس پلیٹ فارم کی طرف سے ترسیل کرنے والے کوریئر اور لاجسٹک خدمات فراہم کرنے والے ادارے 18 فیصد کی شرح سے ای۔کامرس پلیٹ فارم سے سیلز ٹیکس وصول کرکے جمع کرائیں گے۔ بینک ،مالیاتی ادارے ، لائسنس یافتہ ایکسچینج کمپنیاں اور دیگر ادائیگی کے ذرائع اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ پاکستان میں باہر سے اشیاء اور خدمات فراہم کرنے والے غیر ملکی تاجروں کو کی جانے والی ڈیجیٹل ادائیگیوں پر 5 فیصد ٹیکس وصول کریں ۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔ وہ اشیاء جن پر اوریجنل ٹیکس سٹیمپ یا بار کوڈ موجود نہ ہو انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت فوری طور پر بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔ بغیر ڈیوٹی ادا شدہ تمباکو کی سمگلنگ پر موثر طریقہ سے قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں