انگریزی روزنامہ گارڈین کی رپورٹ

116
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں رواں سال شروع ہونے والے خونریز احتجاج کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے انتہائی بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، نہتے شہریوں پر پیلٹ گنوں سے لاکھوں چھرے برسائے گئے جس کے نتیجے میں سینکڑوں شہری نابینا ہوگئے۔ منگل کو انگریزی روزنامہ گارڈین میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے جاری سردجنگ رواں سال موسم گرما میں خون آلود مظاہروں اور کشمیر میں بربریت پر آکر رک گئی۔ جولائی سے اب تک جب کشمیری حریت نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں شدید بغاوت نے جنم لیاجس پر بھارت کی جانب سے ظلم وتشدد کا آغاز ہوا جس میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس میں سب سے دہلا دینے والے حقائق سامنے آئے ان مظاہروں کے دوران مظاہرین پر بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنیں استعمال کی گئیں جس میں سینکڑوں کشمیری نابینا ہوگئے ہیں ان چار ماہ کے دوران 17 ہزار نوجوان اور بچے زخمی ہوئے جبکہ پانچ ہزار کو گرفتار کیا گیا کشمیر کی پوری آبادی کو موسم گرما کشمیر کی تاریخ کا طویل ترین کرفیو میں گزارنا پڑا