- Advertisement -
لندن ۔ 16 اپریل (اے پی پی) انگلش فاسٹ باﺅلر سٹیون فن رواں برس شیڈول رائل لندن ون ڈے کپ میں مڈل سیکس کی قیادت کریں گے۔ انہیں ڈیوڈ میلان کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ میلان کو پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب کئے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے وہ رائل لندن ون ڈے کپ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ فن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں 15 برس کی عمر سے مڈل سیکس کی طرف سے کھیل رہا ہوں اور ٹیم کی قیادت کا موقع ملنا یقینی طور پر میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ واضح رہے کہ رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ (آج) بدھ سے لندن میں شروع ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=143731
- Advertisement -