انگلش ٹیم آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 244 رنز پر آﺅٹ

110

انگلش ٹیم آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 244 رنز پر آﺅٹ، بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 152 رنز بنا کر مجموعی طور پر 128 رنز کی برتری حاصل کر لی، امرالقیس 59 رنز بنا کر ناقابل شکست، مہدی حسن کی تباہ کن باﺅلنگ 6 وکٹیں لیں
میرپور ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 152 رنز بنا کر مجموعی طور پر 128 رنز کی برتری حاصل کر لی، امرالقیس 59 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ دریں اثناءانگلش ٹیم بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 220 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی اور اس نے میزبان ٹیم کے خلاف 24 رنز کی برتری حاصل کی تھی، جوروٹ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، مہدی حسن بنگلہ دیش کے کامیاب ترین باﺅلر رہے جنہوں نے 6 وکٹیں لیں، مہدی حسن کیریئر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں دو بار اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے دوسرے آف سپنر بن گئے۔