28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش ٹیم چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 400 رنز بنا کر...

انگلش ٹیم چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 400 رنز بنا کر آﺅٹ، بھارت نے ایک وکٹ پر 146 رنز بنا لئے

- Advertisement -

ممبئی ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا لئے، میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 254 رنز کی ضرورت ہے اور ابھی اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں، مرلی وجے اور چیتشور پوجارا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 107 قیمتی رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا، وجے 70 اور پوجارا 47 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، قبل ازیں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 400 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی، جوز بٹلر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، ایشون نے 6 اور جدیجہ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32935

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں