انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے بے تاب ہوں۔ معین علی

123

لندن۔18نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرمعین علی نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے لئے پرجوش ہوں۔ بدھ کو ایک بیان میں انگلش آل راونڈر معین علی نے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ بہترین رہا۔ انگلینڈ ٹیم کے پاکستان جانے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ معین علی نے کہا کہ طویل عرصے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، دورہ میں دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے، دونوں میچ 14،15 اکتوبر 2021ءکو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔