انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو )مزید4میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل کا 35 واں ایڈیشن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل مزید 4میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔28اگست (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو )مزید4میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل کا 35 واں ایڈیشن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
پہلا میچ لیورپول اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ، لیورپول ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ بورن مائوتھ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان وائٹلیٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کووینٹری سٹی اور ہل سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ کونٹری بلڈنگ سوسائٹی ایرینا، کونٹری ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 29 اگست بروز ہفتہ کو چوتھے اور آخری میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ٹوٹنہم ہاٹ سپر سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 35 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 128واں ایڈیشن ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آرسنل،ایسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو ایلبیئن،چیلسی،کووینٹری سٹی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم ،ہل سٹی،اپسوچ ٹاؤن،لیدز یونائیٹڈ،لیورپول،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیو کیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ ،ٹوٹنہام ہاٹ پوراور سنڈر لینڈشامل ہیں۔







