26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 28, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر لیگ،آرسنل،مانچسٹر سٹی اور چیلسی نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل،مانچسٹر سٹی اور چیلسی نے اپنے میچز جیت لئے

- Advertisement -

لندن۔26مئی (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ آرسنل کی ٹیم نے سائوتھمپٹن ک1-2 گول سے ہرایا،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے فلہم کی ٹیم کو 0-2گول سے مات دی، چیلسی کی ٹیم نے ناٹنگھم فارسٹ کو ی 0-1گول سے ہرا دیا اور ایورٹن کی ٹیم نے نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم ک0-1 گول سے شکست دی۔

پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔سینٹ میری سٹیڈیم ،سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آرسنل کی ٹیم نے میزبان سائوتھمپٹن کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ کیران ٹیرنی اورمارٹن اوڈیگارڈ نے آرسنل کی جانب سے دو گول سکور کئے ۔ آرسنل کی ای پی ایل میں یہ 20 ویں فتح ہے اور وہ 74 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پردوسرے نمبر پر قائم ہے۔سائوتھمپٹن کی جانب سے واحد گول راس سٹیورٹ نے سکور کیا۔کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فلہم کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

- Advertisement -

الکے گنڈوگن اور ایرلنگ ہالینڈنے ایک،ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور میزبان ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں چیلسی کی ٹیم نے ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ لیوی کولو نے واحد گول کر کے اپنی ٹیم چیلسی کی فتح میں اہم کردارا دا کیا۔سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں ایورٹن کی ٹیم نے نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601276

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں