لندن۔7اپریل (اے پی پی):فلہم نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیورپول کی ٹیم کو 2-3گول سے ہرا دیا،ایک اور میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور نے سائوتھمپٹن کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں فلہم اور لیورپول کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلہم نے لیورپول کی ٹیم کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔
ریان سیسیگنن،الیکس ایوبی اور روڈریگو مونیزنے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم فلہم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لیورپول کی جانب سے الیکسس میک الیسٹر اور لوئس ڈیاز نے ایک ایک گول سکور کیا۔یہ فلہم کی ای پی ایل میں 13 ویں کامیابی ہے۔
ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم نے سائوتھمپٹن کی ٹیم کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔ برینن جانسن نے دو جبکہ میتھیس ٹیل نے ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔یہ ای پی ایل میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی 11 ویں فتح ہے۔سائوتھمپٹن کی جانب سے واحد گول میٹیس فرنینڈس نے سکور کیا۔
اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسیناٹنگھم فارسٹ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم سٹی گرائونڈ ناٹنگھم میں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد میزبان ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔
انتھونی ایلنگا نے میچ کا واحد گول میچ کے آغاز ہونے کے بعد پانچویں منٹ پر سکور کیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور یوں ناٹنگھم فارسٹ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم میچ میں 0-1 گول سے ہرا دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578965