29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر لیگ،فلہم نے سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کو 2-3سے...

انگلش پریمیئر لیگ،فلہم نے سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کو 2-3سے ہرا دیا

- Advertisement -

لندن۔28نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں فلہم کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کو شکست دے دی، یہ فلہم کی لیگ میں چوتھی فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے میچ میں فلہم اور وولورہیمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ رہا۔ فلہم کی ٹیم اور وولورہیمپٹن کے درمیان میچ کا آغاز ہی سخت کھیل سے ہوا فلہم کے الیکس ایوبی نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو وولورہیمپٹن کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی جس کو میچ کے 22 منٹ میں وولورہیمپٹن کے میتھیس کونہا نے ایک گول کر کے 1-1 سے برابر کر دیا۔

- Advertisement -

یوں میچ کے پہلے ہاف پر فلہم اور وولورہیمپٹن کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر گول کے لئے تابڑ توڑ حملے کرتے رہے۔ فلہم کے ولیان نے میچ کے 59 ویں منٹ میں پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو دوبارہ وولورہیمپٹن کے خلاف 1-2 گول کی برتری دلا دی جسے بعد میں میچ کے 75 ویں منٹ میں وولورہیمپٹن کے ہی چن ہوانگ نے پنالٹی کک پر ایک گول کر کے 2-2 گول سے برابر کر دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں فلہم کے ولیان نے 90 ویں منٹ میں دوبارہ پنالٹی شوٹ آئوٹ ملا جس کو انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک گول کر کے مقابلہ 2-3 کر دیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔ یوں فلہم کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولورہیمپٹن کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی فلہم کی ٹیم کی فتوحات کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414731

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں