17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی،آسٹن ولا اور ناٹنگھم فارسٹ نے اپنے میچز جیت...

انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی،آسٹن ولا اور ناٹنگھم فارسٹ نے اپنے میچز جیت لئے

- Advertisement -

لندن۔3اپریل (اے پی پی):دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیسٹر سٹی کی ٹیم کو 0-2گول سے ہرا دیا،ایک اور میچ میں آسٹن ولا نے برائٹن اینڈ ہوو البیون کو0-3 گول سے ہرا دیا جبکہ ناٹنگھم فارسٹ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔اتحاد سٹیڈیم ، مانچسٹر میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ جیک گریش اورعمر مرموش نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر سٹی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکن ایکسپریس اسٹیڈیم، فالمر میں کھیلے گئے میچ میں آسٹن ولا اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں آسٹن ولا کی ٹیم نے با آسانی برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔

- Advertisement -

مارکس راشفورڈ مارکو ایسینسیو اور ڈونیل میلن نے ایک ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔یہ ای پی ایل میں آسٹن ولا کی 13 ویں فتح ہے۔ناٹنگھم فارسٹ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم سٹی گرائونڈ ناٹنگھم میں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد میزبان ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

انتھونی ایلنگا نے میچ کا واحد گول میچ کے آغاز ہونے کے بعد پانچویں منٹ پر سکور کیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور یوں ناٹنگھم فارسٹ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم میچ میں 0-1 گول سے ہرا دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578008

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں