انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی نے برینٹ فورڈ 1-3 سے ہرا دیا

88
لندن،انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔6فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے برینٹ فورڈ کو شکست دے دی، یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 15 ویں فتح ہے۔

پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم ، برینٹ فورڈ میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فور ڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ برینٹ فورڈ کے نیل موپے نے میچ 21 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو مانچسٹر سٹی کے خلاف 0-1 کی برتری دلا دی، جس کے 24 منٹ بعد دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کے 45 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

جو میچ کے ہاف تک برقرار رہا۔ یوں میں کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم برینٹ فورڈ پر حاوی ہوگئی اور فل فوڈن نے 53 ویں اور 70 ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف 1-3 گول کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ، اور مانچسٹر سٹی نے برینٹ فورڈ کو میچ میں 1-3 گول سے ہرا دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ای پی ایل میں 15 فتح حاصل کرلی ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 49 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قائم ہے۔