لندن۔23اپریل (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کی دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے ایک میچ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹن ولا کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ یہ دفاعی چیمپئنز مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں 18ویں فتح ہے۔برنارڈو سلوا اور میتھیس نونس نے ایک، ایک گول کر کے مانچسٹر سٹی کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں،جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آسٹن ولا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹن ولا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔
دفاعی چیمپئنز کی جانب سے برنارڈو سلوا اور میتھیس نونس نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹن ولا کی ٹیم کی طرف سے میچ میں واحد گول مارکس راشفورڈ نے پنالٹی کک پر سکور کیا۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 61 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586140