لندن۔22دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں کرسٹل پیلس اور برائٹن اینڈہووالبیون کے درمیان میچ سخت مقا بلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں کرسٹل پیلس اور برائٹن اینڈہووالبیون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔
میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دفاعی رہا تاہم میچ کے 45 ویں منٹ میں کرسٹل پیلس کے اردن آیو نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برائٹن اینڈہووالبیون کے خلاف 0-1 کو کی برتری دلا دی۔ جو میچ کے ہاف تک برقرار رہی۔ یوں میں کے پہلے ہاف پر کرسٹل پیلس کو برائٹن اینڈہووالبیون کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی ۔دوسرے ہاف میں برائٹن اینڈہووالبیون کے ڈینی ویلبیک نے میچ کے آخری لمحات میں 82 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔
جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور یوں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ای پی ایل ٹیبل پر برائٹن اینڈہووالبیون کی ٹیم 27 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر ہے جبکہ کرسٹل پیلس کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ 15 ویں پوزیشن پر ہے۔