لندن۔13نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں لیور پول نے برینٹ فورڈ کو شکست دے دی، یہ لیور پول کی لیگ میں آٹھویں فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کےآغاز سے ہی لیور پول کی ٹیم برینٹ فورڈ پر حاوی ہو گئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔
لیور پول کے محمد صالح نے میچ کے 37 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو میچ کے ہاف تک برقرار رہی۔ یوں میں کے پہلے ہاف پر لیور پول کی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں بھی لیور پول کی ٹیم نے اپنی عمدہ کھیل کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف برینٹ فورڈ کو بے بس رکھا۔
لیور پول محمد صالح نے دوبارہ 62 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے مقابلہ 0-2 کر دیا اس کے ٹھیک 12 منٹ بعد لیور پول کے ہی ڈیوگو جوٹا نے 74 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف 0-3 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اور لیور پول نے برینٹ فورڈ کو میچ میں 0-3 گول سے ہرا دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی لیور پول کی ای پی ایل میں فتوحات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔\932