انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون اور فلہم نے اپنے میچز جیت لئے

151

لندن۔4جنوری (اے پی پی): مانچسٹر نے انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون اور فلہم نے اپنے میچز جیت لئے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے بورن ماؤتھ کو 0-3 سے ہرا دیا،برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے ایورٹن کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے مات دی اور فلہم نے لیسٹر سٹی کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرایا جبکہ آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بورن مائوتھ کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔کیسمیرو،لیوک شا اور مارکس راشفورڈ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لیورپول کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے ایورٹن کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے مات دی ۔

برائٹن اینڈ ہوو البیون کی طرف سے کاورومیٹوما،ایون فرگوسن،سولی مارچ اورپاسکل گراس نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ایورٹن کی طرف سے واحد گول ڈیمرائی گرے نے سکور کیا۔لیسٹر کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں فلہم اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فلہم نے لیسٹر سٹی کی ٹیم کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔