لندن۔6نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں نوٹنگھم فاریسٹ نے آسٹن کو شکست دے دی، یہ نوٹنگھم فاریسٹ کی لیگ میں تیسری فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔
سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائرمیں کھیلے گئے میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور آسٹن ولا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کےآغاز سے ہی نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم آسٹن ولا پر حاوی ہوئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔ نوٹنگھم فاریسٹ کے اولا آئنا نے میچ کے 5 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو آسٹن ولا کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو میچ کے ہاف تک برقرار رہی۔
یوں میں کے پہلے ہاف پر ہی نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو آسٹن ولا کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں بھی نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم نے اپنی عمدہ کھیل کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف آسٹن ولا کو بے بس رکھا۔ٹوٹنگھم فاریسٹ کے اورل منگا لا نے 47 ویں منٹ میں ایک گول کرکے مقابلہ 0-2 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اور نوٹنگھم فاریسٹ نے آسٹن ولا کو میچ میں 0-2 گول سے ہرا دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی نو ٹنگھم فاریسٹ کی ای پی ایل میں فتوحات کی تعداد تین ہوگئی ہے۔نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم ای پی ایل ٹیبل پر 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔