انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار

159

لندن۔14مارچ (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی فٹ بال ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈتیسرے نمبر پر ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ میں میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر سب سے زیادہ 66 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 61پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ 50 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لیگ میں 16مارچ دوباہ میچز شروع ہوں گے ۔ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 27میچز میں سے 21 میں کامیابی کے بعد 66 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے اب تک 27 میچ کھیل کر 19 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 61 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے 50پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہےجبکہ ٹوٹنہام ہاٹ پور 48 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ نیوکیسل یونائیٹڈ کی 44 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، لیور پول 42 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، برائٹن اینڈ ہوو البیون اور فلہم کی ٹیمیں39،39 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب ساتویں ،آٹھویں نمبر پر ہیں۔ اسی طرح برینٹ فورڈ کی ٹیم 38 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور چیلسی کی ٹیم 37 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔