انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل 37پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

201

لندن۔21دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 37پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 32پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور نیوکیسل یونائیٹڈ 30پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل کے آئندہ میچز 26 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 14میچز میں سے 12 میں کامیابی کے بعد 37 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے 14 میچ کھیل کر 10 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 32 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ 15میچز کھیل چکی ہے اور وہ 8میچز جیت کر 30 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے اور اس کے 29 پوائنٹس ہیں۔ مانچسٹر یوئیٹڈ کی ٹیم 26 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر قائم ہے۔لیورپول کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

برائٹن اینڈ ہوو البیون اور چیلسی کی ٹیمیں 21،21 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ اسی طرح فلہم ،برینٹ فورڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں 19 ،19 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب نویں ، دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔ آسٹن ولا کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہے ۔