انگلش پریمیئر لیگ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نےسخت مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈکو ہرا دیا

133

لندن۔5مئی (اے پی پی): انگلش پریمیئر لیگ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈکو ہرا دیا۔برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈکو 0-1 گول سے شکست دی۔الیکسس میک الیسٹر نے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا ، میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ اختتامی مراحل میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کے الیکسس میک الیسٹر نے ملنے والی پنالٹی شوٹ آئوٹ پر گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ یوں انتہائی سخت مقابلے کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈکو 0-1 گول سے شکست دے دی۔اس فتح کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ 55 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ \932