انگلش پریمیئر لیگ میں برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون نے میچز جیت لئے

67
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 5 اکتوبر کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 5 اکتوبر کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔16مارچ (اے پی پی):مانچسٹر نے انگلش پریمیئر لیگ میں برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ برینٹ فورڈ نےسائوتھمپٹن اور برائٹن اینڈ ہوو البیون نے کرسٹل پیلس کو شکست دی ۔ ای پی ایل کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہےجس میں شائقین فٹ بال کو شاندار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

سینٹ میری سٹیڈیم ، سائوتھمپٹن کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں برینٹ فورڈ کی ٹیم نےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان سائوتھمپٹن کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ برینٹ فورڈ کی فتح میں ایوان ٹونی اور یونے ویسا نے ایک ایک گول کر کے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایوان ٹونی نے پہلا گول میچ کے 32 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ یونے ویسامیچ کے آخری لمحات 90 ویں منٹ میں ایک گول سکور کیا۔

سائوتھمپٹن کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔اس فتح کے بعد برینٹ فورڈ کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر 41 پوائنٹس کے ساتھ نویں سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں میزبان برائٹن اینڈ ہوو البیون نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کی طرف سے واحد گول سولی مارچ نے میچ کے 16 ویں منٹ میں سکور کیا۔