انگلش پریمیئر لیگ میں مزید سات میچوں کا فیصلہ 11 مارچ کو ہوگا

199
لندن،انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔9مارچ (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید 7 میچ 11 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ ای پی لیگ میں 11 مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بورن مائوتھ کا مقابلہ لیورپول کی ٹیم سے ہوگا، دوسرا میچ ایورٹن اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

،تیسرے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی،چوتھا میچ لیسٹرسٹی اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، پانچویں میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، چھٹے میچ میں کرسٹل پیلس اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ ساتویں میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی۔

واضح رہے کہ ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 63 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 49 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔