لندن۔9مئی (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں نوٹنگھم فاریسٹ نے سائوتھمپٹن کو ہرا دیا۔یہ نوٹنگھم فاریسٹ فٹ بال کلب کی ای پی ایل میں آٹھویں فتح ہے۔ نوٹنگھم فاریسٹ نے سائوتھمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد 3-4گول سے شکست دی۔تائیو اوونی نے 2 جبکہ مورگن گبز وائٹ اور ڈینیلو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
دی سٹی گرائونڈ ، نوٹنگھم شائر میں کھیلے گئے میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا ۔ نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی سائوتھمپٹن پر حاوی ہوگئی اور اس کو میچ کے پہلے ہاف پر سائوتھمپٹن کے خلاف 1-3 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم نے مزید ایک گول کیا جبکہ سائوتھمپٹن نے دو گول کر کے مقابلہ 3-4 کر دیا جو میچ اختتام تک برقرار رہا۔
سائوتھمپٹن کی طرف سے کارلوس الکاراز،لیانکو ایوینجلیسٹا ووجنوچ اور جیمز وارڈ پروس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ یہ نوٹنگھم فاریسٹ فٹ بال کلب کی ای پی ایل میں آٹھویں فتح ہے اور وہ 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 16 ویں نمبر پر ہے۔