انگلش پریمیئر لیگ میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

147
football

لندن۔27اپریل (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مزید 3 میچوں کا فیصلہ کل (جمعہ کو )ہوگا۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 124 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ میں 28اپریل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایورٹن اور نیوکیسل یونائیٹد کی ٹیمیں گوڈیسن پارک، لیورپول کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی، دوسرا میچ سائوتھمپٹن اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اورمانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔