لندن۔22دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں کل(ہفتہ کو )مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔
پہلا میچ آسٹن ولا اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیمیں لندن سٹیڈیم، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ فلہم اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ لیوٹن ٹائون اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لیوٹن میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں سٹی گراؤنڈ،نوٹنگھم شائر کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔
چھٹا میچ ٹوٹنہم ہاٹ پور اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گاجبکہ ہفتہ کے ساتویں اور آخری میچ میں لیور پول اور آرسنل کی ٹیمیں اینفیلڈ، لیورپول کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔ہفتہ کو دفاعی چیمپئن نانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان بھی میچ شیڈول تھا تاہم یہ میچ ناگزیر وجوہات کے بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔