انگلش پریمیئر لیگ میں کل (ہفتہ کو ) مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

237
لندن،انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔26اگست (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں کل (ہفتہ کو )مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 124 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ میں 27اگست کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سائوتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں سائوتھمپٹن میں کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی،

دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں ، برائٹن اینڈ ہوو البیون اور لیڈزیونائیٹڈ کی ٹیمیں برائٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی،چوتھا میچ چیلسی اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا،

پانچویں میچ میں لیورپول اور بورن مائتھ کی ٹیمیں لیورپول کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ چھٹا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ ساتویں میچ میں آرسنل اور فلہم کی ٹیمیں ایمرٹس سٹیڈیم ، لندن میں مد مقابل ہوں گی۔