انگلش پریمیئر لیگ میں 27اگست کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

186
لندن،انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔24اگست (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں 27 اگست کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 124 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ میں 27اگست کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سائوتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں سینٹ میریز سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی،

دوسرا میچ برینٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان کمیونٹی سٹیڈیم ، برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون اور لیڈز یونائیٹڈکی ٹیمیں سٹامفورڈ برج، لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی

،چوتھا میچ چیلسی اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج ، لندن میں کھیلا جائے گا، پانچویں میچ میں لیور پول اوربورن مائتھ کی ٹیمیں اینفیلڈ، لیورپول کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ، چھٹا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان اتحاد سٹیڈیم ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ ساتواں میچ آرسنل اور فلہم کے درمیان ایمرٹس سٹیڈیم ، لندن میں کھیلا جائے گا۔