انگلش پریمیئر لیگ میں25فروری کو مزید سات میچوں کا فیصلہ ہوگا

200
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 5 اکتوبر کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 5 اکتوبر کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔21فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 25فروری کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

ای پی لیگ میں 25 فروری کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں فلہم کا مقابلہ وولور ہیمپٹن کی ٹیم سے ہوگا، دوسرا میچ نیو کیسل یونائیٹڈ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ایورٹن اور آسٹن ولا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی،چوتھا میچ لیڈز یونائیٹڈاور سائوتھ ہمپٹن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، پانچواں میچ لیسٹر سٹی اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، چھٹے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈکا مقابلہ ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم سے ہوگاجبکہ ساتواں میچ بورن مائوتھ اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعدآرسنل کی فٹ بال ٹیم نے دوباہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے ۔ آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 54 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 52پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہےجبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیمیں بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔