لندن ۔ 23 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ (آج) بدھ سے لندن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ باﺅلر مارک ووڈ فٹنس مسائل کے باعث آئرلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ ووڈ سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ چار سے چھ ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے۔