لائسیسٹر ۔ یکم جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز (کل) منگل کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے ہو گا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ٹور میچز جیت کر میزبان ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ایشز سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے، ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز آج منگل کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے ہو گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔