انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 جون کو کھیلاجائےگا

7

لندن۔25جون (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 جون کو ٹرینٹ برج،ناٹنگھم کے مقام پر کھیلاجائےگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف 5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی جبکہ میزبان برطانوی ویمنز ٹیم کو بائولنگ آل رائونڈر نیٹ سکیور برنٹ لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ یکم جولائی کو کاؤنٹی گراؤنڈ، برسٹل میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 4 جولائی کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 9 جولائی کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچوں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 12 جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے مکمل ہونے کے بعددونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو روز بائول،سائوتھمپٹن میں کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 19 جولائی کو لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جولائی کو ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ کھیلا جائے گا۔