انگلینڈ اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ (کل) کھیلا جائے گا

58
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ (کل) کھیلا جائے گا

مانچسٹر۔16جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ (کل) اتوار کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے،

لندن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم بھارت نے10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور 100 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی

، فیصلہ کن ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت چکی ہے۔