نوٹنگھم ۔ 17 اگست (اے پی پی) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ (کل) ہفتہ سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو ایک اننگز اور 159 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارت 2-1 سے کامیاب رہا تھا جبکہ میزبان انگلینڈ نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں اسی مارجن سے ہرا کر بدلہ چکا لیا تھا اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=109957