انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام انگلینڈ میں جاری دسویں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان (کل)جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقاکے درمیان آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
لندن۔1جولائی (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام انگلینڈ میں جاری دسویں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان (کل)جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے اوول گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دسویں ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ میگا ایونٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ(کل)جمعرات کو انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے اوول گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 12 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی تھی جن میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں تھی جو ناک آئوٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائی تھی۔انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت شارلٹ ڈین کریں گی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کریں گی۔ میگا ٹورنامنٹ 30 میچز کے بعد سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکا ہے جس کا دوسرا سیمی فائنل میچ 2جولائی کو جبکہ فائنل میچ 5جولائی کو شیڈول ہے ۔








