بھکر ،جدید الیکٹرک سروس شہری صرف بیس روپے میں استعمال کرسکیں گے، پہلےفیز میں مجموعی طور پر 9 بسیں چلائی جارہی ہیں،ڈپٹی کمشنر بھکر

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت ضلع بھکر میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

بھکر۔ 01 جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت ضلع بھکر میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی،سابق ایم این اے عبدالمجید خان خنان خیل،ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان نے مشترکہ طور پر الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیدران و دیگر معززین بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی،سابق ایم این اے عبد المجید خان خنان خیل اور ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے الیکٹرک بس سروس کو ضلع بھکر کے شہریوں کے لیے ایک اہم اور تاریخی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو محفوظ،آرام دہ،معیاری اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آئیں گی یہ جدید الیکٹرک سروس شہری صرف بیس روپے میں استعمال کرسکیں گے فرسٹ فیز میں مجموعی طور پر 9 بسیں چلائی جارہی ہیں اور بسوں کی تعداد کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے اس عوامی فلاحی منصوبے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔

مزید خبریں