چشمہ رائٹ بینک کینال میں پانی کی قلت پر ڈی آئی خان کے کاشتکاروں کے تحفظات فوری دور کیے جائیں، گورنر فیصل کریم کنڈی کی واپڈا حکام کو ہدایات
چشمہ رائٹ بینک کینال میں پانی کی قلت پر ڈی آئی خان کے کاشتکاروں کے تحفظات فوری دور کیے جائیں، گورنر فیصل کریم کنڈی کی واپڈا حکام کو ہدایات

مزید خبریں
پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے واپڈا کے جی ایم نارتھ عالمگیر اعوان اور چیف انجینئر تاج علی نے ملاقات کی۔ تر جمان کے مطابق واپڈا کے جی ایم نارتھ نے چشمہ رائٹ بینک کینال میں پانی کی موجودہ صورتحال پر گورنر کو بریفنگ دی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال میں پانی کی قلت پر ڈی آئی خان کے کاشتکاروں کے تحفظات فوری دور کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کی بروقت ری ہیبلیٹیشن نہ ہونے سے کاشتکاروں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینال میں پانی کی کمی کے باعث ڈی آئی خان کے کاشتکار احتجاج پر مجبور ہیں، مسئلے کا فوری حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ چشمہ پانی کی قلت سے فصلیں متاثر ہو رہی ہیں اور کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال میں پانی کی کمی کے مسئلے پر صوبائی محکمہ آبپاشی کے حکام سے بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کینال میں پانی کی قلت کے مسئلے پر جلد چیئرمین واپڈا اور متعلقہ حکام سے اجلاس کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ان کا جائز حق دلانے اور آبپاشی کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو متعلقہ واپڈا حکام کی جا نب سے خصوصی بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ کے مطابق رائٹ بینک کینال میں اس وقت 4 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس میں سے 900 کیوسک پانی چوری ہو رہا ہے۔








