چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رَؤُف نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم پر ہوتا ہے اور پاکستان میں تعلیم کی فراہمی، شرح خواندگی میں اضافے اور مستقبل کی باصلاحیت نسل کی تیاری میں نجی تعلیمی شعبے کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن شعبہ تعلیم سے وابستہ نجی اسکولوں
معیاری تعلیم قوموں کی ترقی میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔ چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف

مزید خبریں
وزیرآباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رَؤُف نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم پر ہوتا ہے اور پاکستان میں تعلیم کی فراہمی، شرح خواندگی میں اضافے اور مستقبل کی باصلاحیت نسل کی تیاری میں نجی تعلیمی شعبے کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن شعبہ تعلیم سے وابستہ نجی اسکولوں، اساتذہ اور تعلیمی ماہرین کی نمائندہ تنظیم کے طور پر علم کے فروغ، تعلیمی معیار کی بہتری اور ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہے وہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے چیئرمین علی رضا شیخ کی جانب سے سال 2026-27 کی نومنتخب مرکزی رجیم ، سابق عہدیداران اور ایڈوائزری کونسل کے اراکین کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی اشفاق احمد وڑائچ، میاں محمد اکرم چیئرمین آفاق ، نومنتخب صدر حافظ محمد بشارت، سابق صدر اسد اقبال بھٹی، عرفان الہی،حباب احمد،سیف اللہ بٹ ،احمد سعید الحسن، غلام فرید ضیغم ،محمد یاسین رامے، محمد بشیر حطار، صابر حسین بٹ، محمد فاروق مرزا، ملک محمد صدیق، شہزاد حکیم چوہدری ،حسنین جعفری ،محمد اسلام مغل ،طاہر جاوید ،میاں اظہار الحق ،محمد ثاقب رانجھا،چوہدری وقار احمد سندھو ایڈووکیٹ،میڈم رابعہ عابد ،زاہد صدیقی اور عزیز الرحمان چوہدری سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے عہدیداران، اساتذہ، اسکول مالکان اور تعلیمی افراد بھی موجود تھے چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رَؤُف نے کہا کہ ایک بہترین استاد نہ صرف طلبہ کو علم منتقل کرتا ہے بلکہ ان کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور مثبت سوچ کی آبیاری بھی کرتا ہے۔
اساتذہ ہی وہ معمارانِ قوم ہیں جو مستقبل کے سائنس دان، ڈاکٹر، انجینئر، محقق، صنعت کار اور قومی قائدین تیار کرتے ہیں، اس لیے ان کی عزت، پیشہ ورانہ ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے چیئرمین پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن علی رضا شیخ نے کہا کہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن نے ہمیشہ نجی تعلیمی شعبے سے وابستہ اسکول مالکان، منتظمین اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کی ہے۔ تنظیم نے حکومتی اداروں کے ساتھ مثبت رابطوں، تعلیمی پالیسیوں پر مشاورت، قانونی و انتظامی رہنمائی اور نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث نجی شعبے کو درپیش متعدد مسائل کے حل میں عملی پیش رفت ممکن ہوئی سرپرست اعلی حاجی اشفاق احمد وڑائچ نے کہا جدید دور میں تعلیم صرف روایتی تدریس تک محدود نہیں رہی بلکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، آن لائن لرننگ اور جدید تدریسی طریقوں سے ہم آہنگ ہونا وقت کا تقاضا ہے۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے، تکنیکی معاونت فراہم کرنے، تربیتی ورکشاپس، سیمینارز اور جدید تدریسی مہارتوں کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے، تاکہ نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ عالمی معیار کے مطابق طلبہ کی تعلیم و تربیت کر سکیں انہوں نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئی قیادت نجی تعلیمی شعبے کی فلاح، اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی، اسکول مالکان کے مسائل کے حل، تعلیمی معیار کی بہتری اور تنظیم کے ممبران کی مؤثر نمائندگی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے گی۔








