ہزارہ ریجن کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الصوبائی کک باکسنگ چیمپئن شپ 4 جولائی کومنعقد ہوگی۔ ’’آل پاکستان کنگ آف رینگ سیریز تھری‘‘ کا انعقاد ہزارہ ریجن کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 4 اور 5 جولائی (ہفتہ اور اتوار) کو دو روزہ بین الصوبائی کک باکسنگ چیمپئن شپ ’’آل پاکستان کنگ آف رینگ سیریز تھری‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے
ایبٹ آباد میں دو روزہ بین الصوبائی کک باکسنگ چیمپئن شپ 4اور5 جولائی کومنعقد ہوگی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):ہزارہ ریجن کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الصوبائی کک باکسنگ چیمپئن شپ 4 جولائی کومنعقد ہوگی۔ ’’آل پاکستان کنگ آف رینگ سیریز تھری‘‘ کا انعقاد ہزارہ ریجن کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 4 اور 5 جولائی (ہفتہ اور اتوار) کو دو روزہ بین الصوبائی کک باکسنگ چیمپئن شپ ’’آل پاکستان کنگ آف رینگ سیریز تھری‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے نامور کک باکسرز اور بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ایونٹ کی انتظامی کمیٹی اور ہزارہ ریجن کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس میگا ایونٹ کو تاریخی بنانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔صدرِ ہزارہ ریجن کک باکسنگ ایسوسی ایشن سردار ارسلان ظفر ایڈووکیٹ نے اس حوالے سے بتایاکہ آل پاکستان کنگ آف رینگ سیریز تھری کا انعقاد ہزارہ ریجن خصوصاً ایبٹ آباد کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
ہمارا مقصد نہ صرف ملک بھر کے ٹاپ کک باکسرز کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، بلکہ مقامی نوجوانوں کو بھی مارشل آرٹس کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ آگے چل کر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے رہائش، سکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات بہترین انداز میں مکمل کر لیے ہیں۔ ایبٹ آباد کے کھیلوں کے شائقین کے لیے یہ ایک یادگار ویک اینڈ ہوگا،اس حوالے سے سیکرٹری ہزارہ ریجن کک باکسنگ ایسوسی ایشن محمد الیاس نے کہاکہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے مایہ ناز ٹیمیں اور فائٹرز حصہ لے رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ‘کنگ آف رینگ’ ملک کا ایک معتبر برانڈ بن چکا ہے۔ فائیٹ اسکیجول اور رنگ کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ مقابلے شفاف اور سنسنی خیز ہوں۔
کک باکسنگ پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور اس طرح کے نیشنل لیول کے ایونٹس ہمارے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم تمام مہمان ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ میدان میں بہترین سپورٹس مین اسپرٹ دیکھنے کو ملے گی۔








