ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 477 افراد کو ریسکیو کیا، ترجمان

ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں477ایمرجنسیز میں مجموعی طور477 افراد کوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں446،شجاع آبادمیں 17اور جلال پورپیروالامیں 14 ایمرجینسیز پیش آئیں، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد92ہے،ملتان شہر میں84جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیروالا میں چار، چارٹریفک حادثات پیش آئے۔

ملتان۔ 01 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں477ایمرجنسیز میں مجموعی طور477 افراد کوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں446،شجاع آبادمیں 17اور جلال پورپیروالامیں 14 ایمرجینسیز پیش آئیں، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد92ہے،ملتان شہر میں84جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیروالا میں چار، چارٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں303میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 291، شجاع آباد میں ساتاورجلال پور پیر والا پانچ میڈیکل ایمرجینسیز پیش آئیں۔ایک آگ لگنے کی،چھ کرائم اور 12گرنےکےواقعات رپورٹ ہوئے۔مجموعی طور پر 477 افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں446،شجاع آباد میں17اور جلال پور پیر والامیں 14افرادکو ریسکیو کیا گیا۔

مزید خبریں