گورنر خیبرپختونخوا سے ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان کے ایک وفد نے صدر جنید اقبال کی قیادت میں ملاقات کی۔ تر جمان گورنر ہاوس پشاورکے مطابق ملاقات میں جنرل سیکرٹری ثاقب حسین بھی موجود تھے۔

پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز ینگ فارماسسٹس کمیونٹی پاکستان کے ایک وفد نے صدر جنید اقبال کی قیادت میں ملاقات کی۔ تر جمان گورنر ہاوس پشاورکے مطابق ملاقات میں جنرل سیکرٹری ثاقب حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران فارمیسی پروفیشن کو درپیش مسائل، فارماسسٹس کے پیشہ ورانہ حقوق، روزگار کے مواقع اور شعبۂ فارمیسی کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارمیسی کے شعبے کو درپیش چیلنجز، فارماسسٹس کے مسائل اور صحت کے نظام میں ان کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کی تجاویز اور مطالبات کو توجہ سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فارماسسٹس کے جائز مسائل کے حل اور شعبۂ فارمیسی کی ترقی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔گورنر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کے پیشہ ورانہ مسائل کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اصلاحات اور بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

مزید خبریں