چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ’’ایک ملین درخت لگائو مہم‘‘ کے تحت بدھ کے روز اسلام آباد ہائی وے پر واقع امارات بلڈنگ کے سبزہ زار میں چیڑ کا پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور وفاقی دارالحکومت کے …
چیئرمین سی ڈی اے نے چیڑ کا پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ’’ایک ملین درخت لگائو مہم‘‘ کے تحت بدھ کے روز اسلام آباد ہائی وے پر واقع امارات بلڈنگ کے سبزہ زار میں چیڑ کا پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور وفاقی دارالحکومت کے قدرتی حسن میں اضافے کے لیے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملین درخت لگانے کی مہم کا مقصد اسلام آباد کو مزید سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست شہر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف شاہراہوں، پارکوں، گرین بیلٹس اور کھلے مقامات پر مقامی ماحول سے ہم آہنگ اقسام کے پودے لگائے جا رہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے شہریوں، تعلیمی اداروں، نجی شعبے اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور سرسبز ماحول یقینی بنایا جا سکے۔








