تھانہ واہ کینٹ پولیس نے قتل کے مقدمے میں گزشتہ تقریباً 20 برس سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے کارروائی کی جس کے نتیجے میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا
تھانہ واہ کینٹ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں 20 برس سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔1جولائی (اے پی پی):تھانہ واہ کینٹ پولیس نے قتل کے مقدمے میں گزشتہ تقریباً 20 برس سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے کارروائی کی جس کے نتیجے میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم سال 2006 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ پولیس حکام نے کہاہے کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔
زخمی شہری بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا جس پر ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ گرفتار اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور قانون کی گرفت سے کوئی بھی ملزم نہیں بچ سکے گا۔








