وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "Never Again” کے تحت خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹولرنس پالیسی رنگ لے آئی۔ تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ کی بدولت کمسن بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو عمر قید کا حکم دے دیا گیا
سرگودھاعدالت کا کمسن بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء کا حکم

مزید خبریں
سرگودھا۔ 01 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "Never Again” کے تحت خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹولرنس پالیسی رنگ لے آئی۔ تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ کی بدولت کمسن بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو عمر قید کا حکم دے دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں درج مقدمہ نمبری 637/25 بجرم 376iii کا فیصلہ سنا دیا۔
پولیس نے مجرم علی اکبر کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، ٹھوس ثبوت اور موثر پیروی پر معزز عدالت نے مجرم کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی ۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، جنہیں کسی رعایت کا حق نہیں۔ سرگودھا پولیس جدید ٹیکنالوجی اور فارنزک شواہد کے ذریعے ایسے مقدمات کی بھرپور پیروی کر رہی ہے تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔








