علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 کے داخلے شروع، چوہدری حسن صفتیں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طلبہ و طالبات مقررہ آخری تاریخ سے قبل آن لائن درخواستیں جمع کرا کے اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ سیالکوٹ ریجنل کیمپس طلبہ کو داخلوں، امتحانات، اسائنمنٹس، دیگر تعلیمی امور میں ہر ممکن رہنمائی، سہولت فراہم کر رہا ہے۔

سیالکوٹ۔ 01 جولائی (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طلبہ و طالبات مقررہ آخری تاریخ سے قبل آن لائن درخواستیں جمع کرا کے اس موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔ سیالکوٹ ریجنل کیمپس طلبہ کو داخلوں، امتحانات، اسائنمنٹس، دیگر تعلیمی امور میں ہر ممکن رہنمائی، سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ریجن چوہدری حسن صفتیں چیمہ نے اپنے آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ میٹرک، ایف اے، آئی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی بی اے، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ، ایم بی اے، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی سمیت مختلف پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ طلبہ اپنی اہلیت کے مطابق پروگرام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر چوہدری حسن صفتین چیمہ نے کہا کہ میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز میں داخلے کی آخری تاریخ 10 اگست 2026 جبکہ ایم فل، ایم ایس ، پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے 17 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔ طلبہ اپنے کورسز کا اندراج 24 اگست 2026 تک کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی کہ داخلے کے لیے صرف یونیورسٹی کے سرکاری پورٹل سے رجوع کریں اور کسی بھی رہنمائی یا معلومات کے لیے سیالکوٹ ریجنل کیمپس سے رابطہ کریں، جہاں طلبہ کی سہولت کے لیے خصوصی فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم ہے۔