انگلینڈ اور سری لنکا ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے 9 نومبر کو کھیلا جائے گا

111

ندن ۔ 4 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف چار ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموںکے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 9 نومبر، دوسرا 12 نومبر، تیسرا 15 نومبر جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔