لارڈز ۔02 جون(اے پی پی) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 جون سے لارڈز میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں میزبان ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی، انگلش ٹیم …
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 9 جون سے شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل
لارڈز ۔02 جون(اے پی پی) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 جون سے لارڈز میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں میزبان ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی، انگلش ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 88 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔









