کارڈف ۔ یکم جولائی (اے پی پی) انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل (کل) ہفتہ کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے ٹائی ہوگیا تھا، برمنگھم میں انگلش ٹیم نے 10 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر سبقت حاصل کی، برسٹول میں شیڈول تیسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا جبکہ چوتھے میچ میں انگلینڈ نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے برتری کو 2-0 کر دیا۔