لندن ۔16جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ کل(بدھ کو )لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ ویمن کو سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ پہلے میچ میں انگلینڈ ویمن نے 9 وکٹوں ، دوسرے میچ میں 8 وکٹوں ، تیسرے میچ میں 5 وکٹوں اور چوتھے میچ میں 59 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔