انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل (جمعرات سے) ناٹنگھم، ٹرینٹ برج میں شروع ہو گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ (جمعرات سے )شروع ہو گا

مزید خبریں
لندن۔24جون (اے پی پی):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل (جمعرات سے) ناٹنگھم، ٹرینٹ برج میں شروع ہو گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ میزبان انگلینڈ نےنیوزی لینڈ سے 115 رنز سے جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی تاہم کیویز نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کو 253 رنز سے نہ صرف شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔








