کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،صورتحال معمول پر لانے کےلئے آگ پر پانی ڈالنے کی ضرورت ہے ،راجہ پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر کی موجودہ صورتحال کو معمول پر لانے کےلئے آگ پر پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر کی موجودہ صورتحال کو معمول پر لانے کےلئے آگ پر پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، کشمیر ایک حساس علاقہ ہے،کسی کو بھی اس بارے بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی علاقے کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ کشمیری نہیں یہ قائد اعظم کے اس قول جس کے تحت انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ، کے خلاف ہے اور اس سے کشمیریوں کی دل آزاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے آگ پر پانی ڈالنے، پیار اور محبت کی زبان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر پر رکھی گئی اور ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ میں خواب میں بھی کشمیر کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کی پوری کوشش کی،ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری جہاں بھی بستے ہیں وہ ہمارے دل کے نزدیک ہیں، غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔